Tree Planting Ceremony regarding Monsoon 2021 (Multan)

14 اگست کے پر مسرت موقع پر وزیراعظم عمران خان کے گرین ڈے کی مناسبت اور HEC کی طرف سے ایک طالب علم پانچ پودے کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایئر یونیورسٹی ملتان کے نئے کیمپس (چک 5 فیص بہاولپور روڈ ملتان) میں ایک رنگارنگ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا. اس تقریب میں پرچم کشائی اور قومی ترانے کے بعد جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے URBAN FOREST(شہری جنگل) میں پانچ ایکڑ رقبے پر تقریباً چھ ہزار پودے لگائے گئے.

تقریب کے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی محمد ابراہیم خان علی زئ تھے جبکہ دیگر معزز مہمانوں میں ممبر صوبائی اسمبلی میاں طارق عبداللہ، ایم پی اے بیرسٹر وسیم خان بادوزئ، ایم پی اے ملک سلیم اختر لابر، یونین کونسل چیرمین ملک عمر فاروق کھوکھر، ڈی ایف او محکمہ جنگلات محمد افضل شامل تھے

اس شجرکاری مہم میں مہمانانِ گرامی، یونیورسٹی انتظامیہ، یونیورسٹی کے اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات نے بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا. صوبائی محکمہ جنگلات نے اس مہم کےلیے مختلف اقسام کے ہزاروں پودے یونیورسٹی کو عطیہ کیے.

بعد ازاں ائر یونیورسٹی کے نوتعمیر شدہ آڈیٹوریم میں ایک رنگارنگ تقریب ہوئی جس میں طلبہ و طالبات نے ملی نغمے پیش کیے اور تحریک پاکستان، ملکی مسائل اور استحکام پاکستان کے حوالے سے خصوصی کھیل پیش کیے.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی محمد ابراہیم خان نے موجودہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں شجرکاری کو ملکی مستقبل کے لئے انتہائی اہم قدم قرار دیا اور شجر کاری کو فروغ دینے پر ائیر یونیورسٹی کی انتظامیہ اور طلبہ و طالبات کو خراج تحسین پیش کیا

اخر میں ایئر یونیورسٹی ملتان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی اور بزنس ڈیپارٹمنٹ کے چئیرمین ڈاکٹر میاں محمد عباس نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا اور محکمہ جنگلات کے تعاون کو سراہا.

https://www.facebook.com/dfopub/posts/870434983571434

Saturday, August 14, 2021