Tree Planting Ceremony regarding Monsoon 2021 (Lahore)

ہفتہ شجر کاری مہم برائے موسم برسات سال 2021۔ 12 جولائی تا 18 جولائی
محکمہ جنگلات پنجاب کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت ہر ضلع کی طرح ضلع لاہور میں بھی محکمہ جنگلات کی سرکاری زمینوں پر 10000 اور پبلک آفس۔ سکول اور سوسائٹی وغیرہ میں 2500 پودے لگائے جائیں گے اور ملک بھر میں 10 ارب پودے لگانے کے ہدف کو پورا کیا جائے گا۔
آج مورخہ 13 جولائی 2021 بروز منگل پروگرام کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس لاہور میں پودے لگانے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد موسیٰ علی بخآری اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر F&P میڈم انم زید نے ڈپٹی کمشنر آفس کے خوبصورت لان میں پودے لگائے۔ ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے دعا کروائی اور حکومت پنجاب کے پروگرام سر سبز پاکستان کے لیے ضلع لاہور سمیت پورے پنجاب اور تمام پاکستانی شہریوں سے سرسبز پاکستان کے پروگرام کی کامیابی میں حصہ لینے کی اپیل کی۔
محکمہ جنگلات کے سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر SDFO محمد اختر نے ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک کو شجر کاری مہم کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پورے پنجاب میں محکمہ جنگلات کی سرکاری نرسریوں میں 2 روپے کا پودا دستیاب ہے۔
لاہور میں 4 نرسریاں ہیں۔ جلو پارک۔ رائل پام کنٹری کلب کے باہر۔ راوی روڈ فارسٹ کالونی اور ٹاؤن شپ مسلم چوک۔
محکمہ جنگلات سے SDFO محمد اختر اپنے اسکواڈ جس میں مالی۔ فوٹو گرافر۔ پینٹر اور رضا کاران سمیت ڈپٹی کمشنر آفس لاہور آئے اور ڈپٹی کمشنر آفس لاہور کے لان کی عرصہ دراز سے ہونے والی تزین و آرائش سے آگاہ کرتے ہوئے سابقہ افسران کے ہاتھ سے لگائے گئے پودے جو کہ اب تن آور درخت  بن چکے ہیں بھی دکھائے۔ اور آخر میں محمد اختر SDFO نے محکمہ جنگلات کی طرف سے ایک خوبصورت کلاک یاد گار کے طور پر ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک کو پیش کیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے محکمہ جنگلات کے پودے لگانے کے انتظامات کو خوب سراہا۔

https://www.facebook.com/dfopub/posts/851576478790618

Tuesday, July 13, 2021