Deputy Commisioner Jehlum visited sanghoi park

جولائی 1جہلم( ): ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا سنگھوئی پارک کا دورہ۔ اس موقع پر انکے ہمراہ ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر سدھیر مغل، ایس ڈی ایف او وقاص شاہ اور سی او تحصیل کونسل ساجد موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے سی او تحصیل کونسل کو ہدایت کی کہ وہ سول ورک کو جلد از جلد مکمل کریں،اس کے علاوہ پارک میں پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایڈیشنل بورنگ کروا کہ فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کریں۔ڈپٹی کمشنر نے فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ پودے لگانے اور خوبصورتی کے کام جاری رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے شجرکاری مہم کے تحت پارک میں پودا لگا کر مہم کی کامیابی کے لیے دعا بھی کی۔

https://www.facebook.com/dfopub/posts/845423939405872

Friday, July 2, 2021