Briefing to Minister Forests Muhammad Sibtain Khan and Secretary

آج مورجہ 22 جنوری 2020 کو جناب محمد سبطین خان ، وزیر جنگلات نے محمد آصف سیکرٹری جنگلات، جنگی حیات و ماہی پروری کے ہمراہ محکمہ جنگلات کے افسران سے محکمہ کی کارکردگی اور ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ کے تحت کاموں پر تفصیلی بریفنگ لی۔ اس موقع پر شاہد رشید اعوان ، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ جنگلات ، جنگلی حیات و ماہی پروری / پروجیکٹ ڈائریکٹر ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام پر وزیر جنگلات کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر جناب ثنااللہ ، ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن)محکمہ جنگلات ، جنگلی حیات و ماہی پروری ، سید اعجاز حسین شیرازی، ناظم اعلیٰ جنگلات، سنٹرل زون، سید محمد اجمل رحیم، ناظم اعلیٰ جنگلات، مشرقی زون، پنجاب، عبدالمقیت خان، ناظم اعلیٰ جنگلات، جنوبی زون پنجاب نے اپنے اپنے زونز میں جاری ترقیاتی کاموں سے وزیر جنگلات کو آگاہ کیا۔ وزیر جنلاگ اور سیکرٹری جنگلات نے افسران پر زور دیا کہ ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کو کامیاب بنانے کےلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ بعد ازاں وزیر جنگلا ت نے میڈیا کے وفد سے خصوصی ملاقات کی۔

https://www.facebook.com/dfopub/posts/529312024350400

Wednesday, January 22, 2020