Training information to Foresters and Forest Guards

آج مورخہ 10 دسمبر 2019 کو فارسٹ کمپلیکس 24 کوپر روڈ لاہور میں محکمہ جنگلات کےشعبہ نشر و اشاعت اور توسیع ڈویژن کے بلاک آفیسرز (فارسٹر)، فارسٹ گارڈ کو ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت مدعو کیا گیا۔ تقریب میں ناظم اعلیٰ جنگلات سنٹرل زون لاہور سید اعجاز حسین شیرازی اور ناظم جنگلات توسیع سرکل لاہور رانا محمد فاروق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ محمد سلیم ، مہتمم جنگلات شعبہ نشر و اشاعت اور توسیع نے تمام بلاک آفیسرز اور فارسٹ گارڈز کو ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت نرسری اُگانےکے متعلق مکمل لائحہ عمل سےآگاہ کیا۔ اس کے علاوہ تمام اہلکاروں سے کہا گیا کہ وہ علاقائی درختوں کی پیداوار کو زیادہ ترجیح دیں ۔ اور عوام الناس کو اس پروگرام کے تحت زیادہ سے زیادہ درخت لگانے پر زور دیں۔تقریب کے آخر میں جناب ناظم اعلیٰ جنگلات سنٹرل زون لاہور سید اعجاز حسین شیرازی نے سید غلام مرتضیٰ ، فارسٹ گارڈ کو بہترین کارگردی پر اعزازی شیلڈاور نقد انعام دیا۔ اور تمام اہلکاروں کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیں۔ اور پاکستان بلخصوص پنجاب کو سر سبز و شاداب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

https://www.facebook.com/dfopub/posts/497263997555203